بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، سیلابی صورتحال پر غور ہوگا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں سیلاب کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11بجے ہوگا، اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں حج کوٹے سے اضافی بکنگ پر تحقیقات سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم بجلی کی لاگت کا معیار مقرر کرنے کی سمری بھی کابینہ میں پیش ہوگی۔

کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 7 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی ای سی سی کے 8 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.