بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: والدین کی شکایات پر نوٹس، تمام نجی اسکولوں کو گشتی مراسلہ جاری

ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ پروفیسر سلمان رضا نے والدین کی جانب سے ملنے والی شکایات پر تمام نجی اسکولوں کے پرنسپلز کو ايك گشتی مراسلہ جاری کیا ہے۔

پروفیسر سلمان رضا نے سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 2001 ایکٹ 2003 اور رولز 2005 کے تحت مذکورہ مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے میں نجی اسکولوں کو دی گئی ہدایات پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لئے ايك معائینہ کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان اسکولوں کا دورہ کر کے گشتی مراسلے کی شقوں کے مطابق ریکارڈ کو چیک کر کے اپنی رپورٹ اور سفارشات رجسٹریشن اتھارٹی کو پیش کرے گی۔

جس پر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدر آمد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف رولز کے تحت ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈائریکٹر محمد افضال کمیٹی کے کنوینر ہونگے جبکہ ڈائریکٹر عبد الستار میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر گلاب رائے ، اسسٹنٹ دائریکٹر شبیر سولنگی اور مانیٹرنگ آفیسر اخلاق احمد کمیٹی کے ممبران ہونگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.