بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست، بینچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر  مریم نواز کی پاسپورٹ کےحصول کیلئے درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 3 رکنی بینچ  کا حصہ ہوں گے۔

 3 رکنی بینچ مریم نواز کی متفرق درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.