بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چند ماہ میں ملکی معیشت کو سنگین صورت حال کا سامنا ہوگا، عمران خان کو بریفنگ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت سینئر قائدین کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ چند ماہ میں ملکی معیشت کو سنگین صورت حال کا سامنا ہوگا۔

بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں  ملکی سیاسی صورت حال، معیشت اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تقریباً 30 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنا ہیں، آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض محض 2 ارب ڈالر ہے۔

 بریفنگ میں کہا گیا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان کی بانڈ مارکیٹ مکمل تباہ ہو چکی،  تحریک انصاف کی حکومت ختم کی گئی تو بانڈ 4 فیصد کے ڈسکاؤنٹ ریٹ پر تھا۔

اسد عمر نے اپنی  بریفنگ میں کہا کہ بانڈ اب 50 فیصد ڈسکاؤنٹ ریٹ پر مل رہا ہے، یہ کیفیت ظاہر کرتی ہے پاکستان دیوالیہ پن کی دہلیز پر کس قدر آگے جا چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.