بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 85 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملاجلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 85 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 862 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 324 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 136 رہی۔

حصص بازار میں آج 16 کروڑ 14 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار اختتام پر 34 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 927 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.