بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک لنکا میچ کے دوران بھارتی کرکٹ شائقین کسے سپورٹ کررہے تھے؟

سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو جانے پر بھارتی شائقین نے گزشتہ روز ہونے والے فائنل میں پاکستان کوسپورٹ کیا۔

سوشل  میڈیا سائسٹس پر اس وقت ایک مثبت اور خوشگوار حیرانی میں ڈال دینے والی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں دبئی میں موجود بھارتی کرکٹ شائقین کو پاکستان کی جیت کے لیے پرامید دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ وائرل ویڈیو گزشتہ روز ہونے والے پاک مقابلہ لنکا فائنل میچ سے قبل کی ہے جس میں اسٹیڈیم سے باہر شائقین سے اُن کی پسندیدہ ٹیم سے متعلق پوچھا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو میں متعدد بھارتیوں کا کہنا ہے کہ کیوں کہ اب ہم ایشیا کپ سے باہر ہیں تو اب ہم پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ ایک آدھ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو سپورٹ کریں گے۔

گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سلسلے میں سری لنکا کے ہاتھوں آسان میچ ہار کر قومی ٹیم نے عوام کے تنقیدی تبصروں کا رُخ اپنی جانب کر لیا ہے۔

ویڈیو میں نوجوانوں سمیت بڑی عمر کے افراد بھی پاکستان کی جیت کے لیے دعا گو نظر آ رہے ہیں جبکہ ایک دوستوں کا بھارتی گروپ پسندیدہ ٹیم کے پوچھے جانے پر چلّا چلّا کر کہہ رہا ہے کہ پاکستان ہمارا بھائی ہے۔

ایک بھارتی سپورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی ہماری ہی ٹیم ہے اور ہمارے پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.