بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلا کاروباری دن، ڈالر مزید مہنگا

امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافے کی جانب گامزن ہے۔

آج ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا ہے۔

امریکی ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں اور گزشتہ چند روز سے اس کی اڑان رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

دوسر ی جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42022 ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.