پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے دو کاروباری سیشنز میں سرمایہ کاروں کو 261 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
سیاسی ہلچل، کنسٹرکشن شعبے کے مراعاتی پیکیج کے خاتمے کے خدشات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز شروع ہونے والا منفی رجحان آج بھی برقرار رہا۔
100 انڈیکس 828 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 222 پر بند ہوا ہے۔
شیئرز بازار میں آج 49 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 152 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 930 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.