بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ برطانیہ کی وفات، آسٹریلیا میں 22 ستمبر کو سوگ، کینیڈین پارلیمنٹ سیشن مؤخر

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر آسٹریلیا میں 22 ستمبر کو سوگ منایا جائے گا اور اس دن آسٹریلیا میں عام تعطیل ہوگی۔

آسٹریلوی وزیراعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر یون وک یول بھی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کرینگے۔ 

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں جمعرات کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے پیش نظر کینیڈین پارلیمنٹ کا اوپننگ سیشن ایک دن تاخیر سے 20 ستمبر کو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.