بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ چارلس نے ملکہ کی آخری رسومات پر 19 ستمبر کو بینک تعطیل کی منظوری دیدی

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی سرکاری سطح پر 19 ستمبر (پیر ) کو آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

اس حوالے سے شاہ چارلس سوم نے آخری رسومات کے دن برطانیہ میں بینک تعطیل کی منظوری دے دی۔

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوں گی۔

واضح رہے کہ آنجہانی ملکہ کی تاج پوشی اور شادی بھی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی تھی۔

ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سربراہان مملکت کو مدعو کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.