بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا بار بار اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا اسٹریٹیجی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن عمران خان کی ڈیمانڈ پر نہیں، 2023 میں وقت پر ہوں گے۔ عمران خان کا بار بار اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا ان کی حکمت عملی ہے۔

سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی معاملہ ہے تمام کیسز قانون کے مطابق چلنے چاہئیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد سے ان کی خواہش ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ رہے، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوئی ہے تو وہ آئین کی بالا دستی کی وجہ سے ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آج عدلیہ سمیت ساری دنیا بات کر رہی ہے نواز شریف سے زیادتی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہر وقت سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں میں مصروف ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو صرف جلسوں اور اپنے اقتدار کی پڑی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.