بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ میں منی پیٹرول پمپ میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر زخمی

کوئٹہ کے علاقے کلی پائند میں منی پیٹرول پمپ میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کلی پائند کے علاقے میں منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے قریب موجود دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ دونوں زخمی افراد کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کوئٹہ کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں فائربریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.