بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگی سینیٹر کے برادرِ نسبتی اسلام آباد سے اغوا

مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللّٰہ خان کے برادرِ نسبتی کو اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا۔

سینیٹر افنان اللّٰہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ شب میرے بردارِ نسبتی طلحہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو سے اغوا کیا گیا۔

لیگی سینیٹر نے سوشل میڈیا پر اپنے برادر نسبتی کے علاوہ ایک مبینہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی جن میں طلحہ اسد کو اغوا کر کے لے جایا گیا اور بتایا کہ اُن کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللّٰہ نے بتایا کہ بردارِ نسبتی کی بازیابی کے لیے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر افنان اللّٰہ خان ن لیگ کے مرحوم سینیٹر مشاہد اللّٰہ خان کے بیٹے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.