بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامران ٹیسوری کے معاملے پر ایم کیو ایم ربطہ کمیٹی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما کامران ٹیسوری کی ڈپٹی کنونیئر کےعہدے پر بحالی اور حالیہ فیصلے کے معاملے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کل اہم اجلاس طلب کیا ہے، رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل 5 بجے عارضی مرکز پر طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں کامران ٹیسوری کے معاملے  پر اختلافات اور رہنماؤں کی ناراضی پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے اراکین حالیہ فیصلوں پر اپنی رائے خالد مقبول کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کنونیئر کے لیے پارٹی آئین کے تحت دو تہائی اکثریت ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.