بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل اسپتال کے گائنی اور بچوں کے وارڈز میں بارش کا پانی بھر گیا

ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل اسپتال میں بارش کے پانی سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، گائنی اور بچوں کے وارڈز میں بارش کا پانی بھر گیا۔

مریضوں کو وارڈز سے نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں اسپتال پہنچ گئی ہیں۔

کینٹ بورڈ کی حدود بھی بارش کے پانی سے متاثر ہوئی ہے، جبکہ شاہراہ ریشم پر سیلابی صورتحال کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.