بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں سیلاب کے باعث تباہی تکلیف دہ ہے، امریکی سفیر

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث تباہی تکلیف دہ ہے، ابھی تک امریکا نے 3 کروڑ ڈالرز عطیات اور امداد میں فراہم کیے۔

یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام پاکستان میں سیلابی صورتحال پر امریکی امداد سے متعلق بریفنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت کے اس موقع پر امریکا پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ آج امریکا سے پاکستان آنے والی پرواز میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی جان بچانے والی اشیاء شامل ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں متعدد امریکی کمپنیاں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کام کر رہی ہیں، متعدد افراد اور کمپنیاں عطیات جمع کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے جانی اور مالی نقصان پر تعزیت کرتے ہیں، امریکا اور پاکستان کے تعلقات کے 75 برس پورے ہو رہے ہیں، دونوں ممالک دیرینہ دوست و شراکت دار ہیں۔

اس موقع پر یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریڑ سمارتھا پاور نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے مزید 2 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر کل سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ایئر برج قائم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی بحالی کیلئے مزید ممالک کو بھی آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر بتاتی ہیں کہ سیلاب سے ملک کے ایک تہائی حصے میں پانی آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.