بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نومنتخب برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر پیغام

برطانوی نو منتخب وزیر اعظم لز ٹرس کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

لز ٹرس کا اپنے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہنا ہے کہ ملکہ معظمہ جدید برطانیہ کی بنیاد تھیں، ہمارا ملک ملکہ کی بادشاہت میں آگے بڑھا اور پھلا پھولا ہے۔

لز ٹرس کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ہم آنے والے مشکل دنوں میں ایک ساتھ آگے بڑھیں گے، آج کا دن ہم نے بہت بڑا نقصان اٹھایا ہے مگر ملکہ الزبتھ نے بہت بڑی میراث چھوڑی ہے۔

برطانیہ پر 70 سال سے زائد عرصے تک بطور کوئین حکومت کرنے والی، ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی لز ٹرس ملکہ برطانیہ کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت ملنے کے بعد باقاعدہ طور پر برطانیہ کی وزیراعظم بنی تھیں۔

وہ منگل کو لندن سے طیارے کے ذریعے اسکاٹ لینڈ پہنچی تھیں جہاں بالمورل کاسل میں انہوں نے ملکہ سے ملاقات کی تھی۔

اس سے قبل بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کر کے اُنہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.