کراچی میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاکت ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، متاثرہ شخص کی ہلاکت ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئی ہے۔
متاثرہ نوجوان کی عمر 19 سال ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 104 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔
ستمبر کے سات روز میں 622 افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.