بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسیم شاہ کا اپنا بلا نیلام کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف دو چھکے مار کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اپنے بلے کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

مومن ثاقب نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو میں کہا کہ نسیم شاہ نے آخری دو چھکے مار کر ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، نسیم شاہ ہمارا شہزادہ ہے۔

پاکستان کو اس میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا تھا، جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پورا کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے بلے کی نیلامی سے متعلق اعلان کیا۔

محمد حسنین نے اپنے پیغام میں کہا کہ نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے جس بلے سے چھکے لگائے تھے وہ میرا بلا ہے اور میں نے اسے نسیم شاہ کو گفٹ کردیا ہے۔

جواب میں نسیم شاہ نے محمد حسنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بلے کو نیلام کررہا ہوں اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کا آدھا حصہ فلڈ فنڈ میں عطیہ کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.