بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکیہ کا جہاز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا

پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر ترکیہ سے ایک پرواز  کراچی پہنچ گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئرفورس کی خصوصی پرواز انقرہ سے امدادی سامان لے کر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔

ترک قونصلر جنرل، وائس کونسلر جنرل، موفا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

پاک فوج کی فائیو کور کے افسران نے بھی خصوصی پرواز کا استقبال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.