بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے، جاوید میانداد

پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں میچ کے دوران افغان کھلاڑیوں کے رویے پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم لیجنڈری جاوید میانداد بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ انہیں جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے، اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت پر خوشی، لیکن جن سے جیتے ان سے بہت مایوسی ہوئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نے جو دو چھکے لگائے وہ ٹلا شاٹس نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، افغانستان کو لانے اور کھلانے والے ہم تھے۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ افغانی کھلاڑیوں نے کرکٹ کم کھیلی ہے لیکن ابھی سے ان کے دماغ خراب ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، میں نے خود ان کی کوچنگ کی۔

گزشتہ روز پاکستان سے ہارنے کے بعد افغانی کرکٹ شائقین کی جانب سے پاکستانیوں سے کی گئی بد تمیزی پر راولپنڈی ایکپریس نے بھی غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے افغان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ ’ابھی آپ کی کرکٹ کچھ بھی نہیں، کرکٹ سیکھو اور کرکٹر بنو۔‘

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ بابر کو رنز کی فکر نہیں کرنی چاہیے، وہ پچ پر وقت لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سنگل اور ڈبلز کے لیے جائیں رنز خود بخود بننا شروع ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.