بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، حکام کی وارننگ

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد شائقین میں گرما گرمی کے معاملے پر حکام نے نوٹس لے لیا۔

حکام نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کے بعد افغانستان کے شائقین غصے میں آگ بگولہ ہوگئے اور پاکستانی فینز پر کرسیاں پھینک کر مارنا شروع کردیں۔

ویڈیو میں افغانستان کے شائقین پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں کے اوپر کرسیاں پھینکتے اور اسے توڑتے نظر آرہے ہیں۔

شارجہ میں وائرل ویڈیوز میں افغانستان کے فینز کو پاکستانی مداحوں کو کرسیاں مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حکام نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ  اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، اسٹیڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

 مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شائقین کھیل کے ضوابط پر عمل درآمد کریں،  کھیل کا میدان اسپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضہ کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.