بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر کی عمدہ بیٹنگ پر نسیم شاہ کو شاباش

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی کرکٹر نسیم شاہ کو افغانستان کے خلاف میچ وننگ پرفارمنس پر شاباش دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر مملکت نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شاباش نسیم شاہ۔

انہوں نے کہا کہ گو کہ سیلاب کی وجہ سے ہم پریشان ہیں لیکن قومی کھلاڑیوں نے ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ بہت دلچسپ کرکٹ مقابلہ ہوا، مجھے افغان کھلاڑیوں سے ہمدردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان کھلاڑیوں نے شاندار اور پچھلے برسوں کے مقابلے میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.