بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون پکڑے گا، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ بغاوت پر اکسانے والوں کو تو قانون پکڑے گا، آپ ملک کو دیوالیہ کی طرف لے کر جا رہے تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ یہ ملک بند پڑا تھا، آپ نے ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنائی۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب ہم آئے تھے نہ گیس تھی نہ بجلی، 13 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول تھی، ہم نے آکر 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنائی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سستے دور میں بجلی کی قیمت میں 24 روپے یونٹ ہوگئی، بجلی چوری بڑھ گئی، وصولی کم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسیحا بیٹھ کر سب کو مہنگائی کا بھاشن دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر آپ کو کال نہیں کرتا، مودی آپ کی کال نہیں سنتا، آپ کی انا نے ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی برباد کی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ آپ کی بلین ٹری سونامی کے درخت نہیں ملتے، جس طرح درخت نہیں ملتے، اسی طرح کٹے، انڈے اور مرغیاں بھی نہیں ملتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم چھوڑ کر گئے تھے تو گردشی قرضہ 1100 ارب تھا واپس آئے تو 2500 ارب روپے ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.