بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

البانیہ کا ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

البانیہ نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے ایرانی سفارتکاروں اور ایمبیسی اسٹاف کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم ایدی راما نے میڈیا کو جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے البانیہ کی حکومتی ویب سائٹس پر سائبر حملہ کرکے حکومتی سسٹمز کو ہیک کیا۔

وزیراعظم البانیہ نے کہا کہ 15 جولائی کو ہونے والا سائبر حملہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ ریاستی معاونت سے ہونے والا حملہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جامع تفتیش کے دوران ملنے والے ناقابل تردید شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے ملک کے خلاف سائبر حملہ کرنے اور اس کی معاونت میں ایران ملوث تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.