بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی20 فارمیٹ کا نمبر وَن کھلاڑی بننے کے بعد محمد رضوان کا بابر اعظم سے متعلق بیان وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے ہر دلعزیز کھلاڑی محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

دوسری جانب بابر اعظم 1100 سے زائد دن تک  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہنے کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

محمد رضوان کی جانب سے بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھیننے سے متعلق سوشل میڈیا پر متعدد ٹوئٹس میں محمد رضوان کو مبارکباد اور اُن کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کی گئی ایسی ہی ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے قوم کا دوبارہ دل جیت لیا ہے۔

محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صرف اللّٰہ سے ہوتا ہے، اللّٰہ کے علاوہ کسی سے نہیں ہوتا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی۔

محمد رضوان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ میری پہلی پوزیشن کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کی ہی بادشاہت سمجھا جائے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان نے مزید لکھا کہ کپتان اور میں الگ نہیں ہیں، ہم سب ایک ہیں، آپ سب لوگوں کی محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.