بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسلسل شکست، بھارتی کامیڈین نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بھارتی کامیڈین وِپول گوئل نے ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں اپنی قومی ٹیم کی پہلے پاکستان اور پھر سری لنکا سے شکست پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کامیڈین وِپول گوئل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کو اہم میچز میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیتا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ہم پاکستان کو بے معنی میچز میں ہراتے ہیں اور پاکستان ہمیں اہم میچز میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیتا ہے‘۔

بھارتی کامیڈین کی اس بات سے دیگر بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی اتفاق کرتے نظر آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ’یہ بڑھیا بات کی ہے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’کیونکہ پاکستانی جانتے ہیں کہ ہماری بولنگ تھرڈ کلاس ہے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.