بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چلی: صدر کی تقریر کے دوران ننھا بچہ توجہ کا مرکز کیوں بن گیا

چلی کے صدر گیبریل بورک (Gabriel Boric) کی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد دوران خطاب ننھا بچہ توجہ کا مرکز بن گیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر چلی کے صدر گیبریل بورک کی پریس کانفرنس سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں چلی کے صدر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہوتے ہیں کہ اچانک ایک بچہ سُپر مین کے کاسٹیوم میں اپنی سائیکل پر سوار وہاں آجاتا ہے۔

ننھا سُپرمین صدر کے گرد چند چکر لگانے کے بعد رُک کر ان کی تقریر سنتا ہے لیکن اگلے ہی لمحے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر سائیکل چلانے میں مشغول ہوجاتا ہے۔

کیمرے کی آنکھ میں محفوظ اس منظر کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اب تک اس ویڈیو کو 1 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین چلی کے صدر اور ان کے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے رویے کی تعریف کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.