منچھر جھیل کے ریلوں سے انڈس ہائی وے پر پل ٹوٹنے سے سیہون دادو روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی۔
منچھر جھیل میں آر ڈی 52 میں ڈالے گئے شگاف سے پانی کا اخراج تیزی سے جاری ہے۔
سجاول کے ساحلی علاقوں میں پانی کا ریلہ داخل ہو گیا ہے، جہاں سے خواتین اور بچوں کی سامان سمیت اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی بند پر منتقلی جاری ہے۔
کوٹری اور لاڑکانہ ریلوے ٹریک زیر آب ہے، سن اور مانجھند کے مقام پر پانی کم نہ ہونے سے ٹریک کی مرمت کے کام میں دشواری کا سامنا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق مسافر ٹرین سروس 20 روز سے معطل ہے، ٹریک بہہ جانے کے مقام پر پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے، پہاڑوں سے آنے والے ریلوں سے ٹریک تین مقام سے متاثر ہوا تھا۔
مانجھند کے مقام پر ریلوے ٹریک کو ریلہ بہا لے گیا تھا، جس کی وجہ سے بولان میل ایکسپریس اور پیسنجر ٹرین سروس 20 روز سے معطل ہے۔
Comments are closed.