بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پھینک کر تو کتوں کو بھی کھانا نہیں دیا جاتا، سیلاب متاثرہ بچی کا شکوہ

پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی اس وقت سیلاب کے سبب مصائب کی لپیٹ میں ہیں، ایسے میں سامنے آنے والی ویڈیوز  انسانیت کا درد رکھنے والوں کے زخموں پر نمک کا کام کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت سیلاب  سے متاثرہ کمسن بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں بچی کھانے پینے کی اشیا پھینک کر دینے سے متعلق اپنے مجروح جذبات کا اظہار کر رہی ہے۔

بچی کا کہنا ہے کہ کھانا پھینک کر دیتے ہیں، ہم کتے تو نہیں ہیں، اس طرح تو کتوں کو بھی نہیں کھانا دیا جاتا، کیا ہم کتے ہیں؟

واضح رہے کہ سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کے لیے اس وقت ملک بھر کی امدادی تنظیمیں، پاک فوج اور این جی اوز سرگرم ہیں جبکہ اِن امدادی کارروائیوں میں دن بہ دن تیزی بھی آ رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.