بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، عمران خان اور دیگر کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

سیف اللّٰہ نیازی، صداقت عباسی، شہزاد وسیم اور فیصل جاوید بھی عدالت پہنچے۔

عدالت نے عمران خان، اسد عمر، اسد قیصر اور فیصل واؤڈا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزمان کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.