بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان: کنڑ اور بدخشاں میں زلزلہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی

افغانستان کے صوبے کنڑ اور بدخشاں میں زلزلہ سے 6 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ 

کابل سے افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے جانی نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا۔

دوسری جانب امریکی زلزل پیما مرکز کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کنڑ میں زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبہ بدخشاں میں زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

دریں اثنا افغان حکام کے مطابق بدخشاں میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات ابھی نہیں ملیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.