بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کےقرضے معاف کریں، منظور وسان

وزیراعلی سندھ کے مشیرِ زراعت منظور وسان نے  عالمی مالیاتی ادارے سے مطالبہ کیا ہے پاکستان کے قرضے معاف کیے جائیں۔

پی پی رہنما منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے، سیلاب سے بڑا نقصان ہوا ہے، قرضے معاف کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کپاس، کھجور، چاول اور سبزی اور اہم فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.