بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طوفان ہنامنور جنوبی کوریا کے جزیرے سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ہنا منور جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔

جنوبی کوریا میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

اسکول اور مختلف کاروبار بھی بند کر دیئے گئے، جبکہ 20 ہزار گھروں کی بجلی بھی منقطع ہو گئی۔

طوفان کے اثرات جاپان کے حصوں میں بھی نظر آنے لگے، جہاں پروازوں کے علاوہ ٹرین سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

سمندری طوفان ہنامنور کے باعث جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے میں تیز بارشیں جاری ہیں۔

حفاظتی اقدامات کے تحت جنوبی کوریا بھر میں 600 اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔

متاثرہ حصوں میں 250 ڈومیسٹک پروازیں منسوخ اور مختلف کاروبار بند ہو گئے ہیں۔

طوفان کا رخ اب جاپان کی جانب ہے،جہاں جنوب مغربی کیوشو ریجن میں 35 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے بلٹ ٹرین سمیت دیگر ٹرین سروسز بھی منسوخ ہو گئیں جبکہ 120 پروازیں روک دی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.