6 ستمبر 1965 کی جنگ میں پاکستانی مسلح افواج اور قوم نے متحد ہو کر بھارت کے جنگی عزائم خاک میں ملائے اور مادر وطن کا ڈٹ کر دفاع کیا، مکار دشمن بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔
65 کی جنگ کے غازیوں اور شہیدوں نے جرأت و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے 6 ستمبر کے موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کی تصویر شیئر کی ہے۔
اسد عمر نے اپنے پیغام کے ساتھ لکھا کہ 6 ستمبر 1965 کو پہلا بھارتی شہر جس پر پاکستان نے قبضہ کیا وہ کھیم کرن تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس محاذ پر پاکستان فوج کی 11 ڈویژن جنگ لڑ رہی تھی، میرے والد 65 کی جنگ میں اس ڈویژن کے کرنل اسٹاف تھے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.