بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزادی و امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے۔

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 6 ستمبر تمام مشکلات سے مادر وطن کےدفاع کیلئے پاک افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔

دوسری جانب سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یومِ دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

نیول چیف نے کہا کہ آج کا دن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن ہی پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکستِ فاش دی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی جس میں  پاکستان ایئرفورس کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

لاہور میں بھی ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے مزار اقبال پر حاضری دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.