بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاحت کی شوقین گلہری بھارت سے اسکاٹ لینڈ پہنچ گئی

منچلی گلہری تین ہفتوں کا سفر طے کرکے بھارت سے اسکاٹ لینڈ پہنچ گئی، بیڑے کے عملے کو خبر تک نہ ہوئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر اسکاٹ لینڈ کے جانوروں کے اسپتال نے دلچسپ پوسٹ شیئر کی، جس کے مطابق ایک سیاحت کی شوقین بھارتی گلہری بحری جہاز میں سوار ہو کر اسکاٹ لینڈ پہنچ گئی جسے دی نیو آرک وائلڈ لائف اسپتال نے بروقت طبی امداد دے کر بچایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی نیو آرک وائلڈ لائف اسپتال انتظامیہ کو دو مقامی افراد کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جو فیومیگیشن کا کام کرتے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہم سے بھارت سے آئی گلہری کو اپنا مہمان بنانے کی درخواست کی جسے ہم قبول کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر اندر باحفاظت اپنے مہمان خانے لے آئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق گلہری کو ریسکیو کرنے کے دوران انہوں نے اس کے حوالے سے تمام معلومات، جیساکہ اسے کھانے میں کیا پسند ہے، یہ کیسے ماحول کی عادی ہے، اس کی صحت کا کیسے خیال رکھنا ہے وغیرہ وغیرہ پر تحقیق شروع کردی۔

انہوں نے بتایاکہ گلہری کو اپنے مہمان خانے لانے کے بعد اس کا نام ’’زپی‘‘ رکھا گیا اور اس کی خوب تیمارداری کی گئی۔

وائلڈ لائف اسپتال کے مطابق زپی اب اچھی حالت میں ہے اور انہوں نے اس کے لیے نئے مستقل گھر کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.