بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابل، داعش نے روسی سفارت خانے کے باہر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں روسی سفارتی عملے کے دو افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کابل پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے سفارت خانے کے دروازے تک جانے کی کوشش، جس پر اہلکاروں نے اسے گولی ماردی، جس کے نتیجے میں دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.