بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل کی ذمے دار سندھ حکومت ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر و میئر شپ کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہو رہا ہے تو اس کی ذمے دار سندھ حکومت ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست امن نہ دے، لوگوں کی جان نہ بچا سکے تو اس کی رِٹ کیسے قائم ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ شہر میں موبائل چھیننے کے کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوتے، کراچی میں کوئی مقامی پولیسنگ نہیں، دنیا میں کہاں ایسا ہوتا ہے؟

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی نے 35 سال جبر میں گزارے، اب جماعتِ اسلامی شہر کی قیادت کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ شہرِ قائد میں بد امنی پھیل رہی ہے، اسٹریٹ کرائم بڑھ رہا ہے، 4 دن میں 8 افراد کو اسٹریٹ کرائم کے دوران قتل کر دیا گیا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام بنیادی ملازمتوں میں کراچی کے شہریوں کا حصہ ہونا چاہیے، حکومت سیلاب زدگان تک کی مدد نہ کر سکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.