بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں عطاء تارڑ کی فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کی فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے.

اس واقعے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے لڑکوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مونال پر تعینات سیکیورٹی کی کال پر پولیس مونال پہنچی، جہاں سیکیورٹی نے شکایت کی کہ چار لڑکوں نے ہلڑ بازی کی اور عطاءاللّٰہ تارڑ کی فیملی کو ہراساں کیا۔

پولیس  نے چاروں لڑکوں کو تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کیا، تاہم عطاء تارڑ نے چاروں لڑکوں کو معاف کردیا، جس کے بعد لڑکوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.