ریکارڈ بک کپتان بابر اعظم کے بعد اب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رضوان ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان نے 70واں رن لے کر کوہلی کو پیچھے چھوڑا، بھارت کے ویرات کوہلی نے 48 اننگز میں 1852 رنز بنائے تھے، جبکہ محمد رضوان نے 1854 رنز بنالیے۔
محمد رضوان نے بھارت کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔
کیریئر کی ابتدائی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز 1916 بابر اعظم نے بنائے ہیں۔
Comments are closed.