بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’انہوں نے ہم سے بہتر کھیلا‘، روہیت شرما پاکستانی ٹیم کے معترف

سپر فور مرحلے میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کردی۔ 

پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے روہیت شرما نے بتایا کہ ہم میچ کے دوران کافی مطمئن تھے، حتیٰ کے نواز اور رضوان کے درمیان پارٹنرشپ کے وقت بھی ہم مطمئن تھے۔ 

روہیت نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر یہاں وکٹ مل جاتی ہے تو صورتحال تبدیل ہوجائے گی لیکن یہ پارٹنر شپ کچھ زیادہ ہی لمبی چل گئی۔ 

کیریئر کی ابتدائی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز 1916 بابر اعظم نے بنائے ہیں۔

اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے روہیت شرما کا کہنا تھا کہ یہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی بھارت کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ 

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ماننا پڑے گا کہ جو حریف ٹیم ہے اس کی بھی ایک کلاس ہے، جس کے چیلنج کا آج سامنا ہوا۔ 

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی کرکٹ پاکستانی کرکٹرز کھیل رہے ہیں اسے دیکھ کر ہم سرپرائز نہیں ہوئے۔

اسکور سے متعلق سوال کے جواب میں روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ویسے تو 180 سے زائد اسکور کسی بھی میدان اور کسی بھی وکٹ پر اچھا ہوتا ہے، لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ اسکور چاہتی ہے۔ 

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’پاکستان کو کریڈٹ دینا پڑے گا، انہوں نے اپنے حق میں میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے ہم سے بہتر کھیلا۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.