بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: سیلاب سے مزید 19 افراد جاں بحق

سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد سیلاب کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے جاری کی گئی رپورٹ میں یہ بات بتائی ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق سندھ کے ضلع ملیر (کراچی) میں متاثرینِ سیلاب کے لیے بنائے گئے ریلیف کیمپ میں 13 افراد انتقال کر گئے۔

سندھ کے ضلع خیر پور ناتھن شاہ میں ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے رات سے جاری بوٹس ریسکیو آپریشن میں سیلابی پانی سے ایک شخص کی لاش نکال لی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں بدین میں 3، نوشہرو فیروز میں 2 اور دادو میں 1 شخص انتقال کر گیا۔

پی ڈی ایم اے کا اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ان 19 افراد میں 4 بچے، 2 خواتین اور 13 مرد شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.