بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر عام سے باپ کا عام بیٹا ہے، والد اعظم صدیقی کا مداح کو جواب

کپتان بابر اعظم سے ملاقات کے لیے مدد مانگنے والے مداح کے لیے ان کے والد نے پیغام دیا ہے کہ جب چاہو گھر آ کر مل لو، بابر ایک عام سے باپ کا عام بیٹا ہے۔

بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر 1 میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ کے ننھے مداحوں کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے خود ان بچوں سے درخواست کی کہ میرے ساتھ تصویر بنوائیں کیونکہ خدا شاہد ہے کہ ان تمام بچوں نے پورے میچ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے ایک لحمے کے لیے بھی کم نہیں ہونے دیے۔

اعظم صدیقی نے لکھا ہے کہ ان بچوں نے قومی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ اتنی زور سے گایا کہ سب کے گلے بیٹھ گئے اور وطن سے تجدیدِ وفا کا مؤجب دل یہ دیکھ کر باغ باغ ہو گیا کہ ہمارے بچوں کا خون وطن کی محبت بن کر رگوں میں دوڑ رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

اُنہوں نے لکھا کہ سلام ان بچوں کو اور اُن کے والدین کو جہنوں نے ایسی تربیت کی ہے، یاد رہے کہ وطن سے محبت ایمان کا حصّہ ہے۔

اعظم صدیقی کی اس پوسٹ پر ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ انکل جی، میں بابر کا بہت بڑا فین ہوں، میری بائیک کی نمبر پلیٹ 56 ہے، یہاں تک کہ میری شرٹس پر بھی نمبر 56 پرنٹ ہے، بس ایک بار بابر سے ملنا چاہتا ہوں، براہِ کرم آپ کچھ مدد کر دیں۔

بابر اعظم کے والد نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بابر اگر پاکستان میں ہو تو جب چاہو میرے گھر آ کر اس سے مل لو، بابر ایک عام سے باپ کا عام بیٹا ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کرکٹ جرسی کا نمبر 56 ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.