بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سیلاب متاثرہ 3 خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش

سول اسپتال کراچی میں سیلاب متاثرہ تین خواتین کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے.

کراچی میں سیلاب متاثرین مختلف کیپمس میں رہائش پذیر ہیں، ان میں سے 8 حاملہ خواتین کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایم ایس اسپتال ڈاکٹر روبینہ بشیر کے مطابق اب تک 3 خواتین کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے، تمام بچوں اور ماؤں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈاکٹر روبینہ بشیرکا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ خواتین کے لیے خصوصی وارڈ اسپتال میں قائم کیا گیا ہے، نومولود کے لیے کپڑے اور دیگر سامان بھی مہیا کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.