بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تونسہ بیراج سے آنے والا اونچے درجے کا ریلہ سکھر بیراج میں داخل

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں دریائے سندھ پر واقع تونسہ بیراج سے آنے والا اونچے درجے کا ریلہ سکھر بیراج میں داخل ہو گیا۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے بتایا ہے کہ سکھر بیراج پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار کیوسک پانی میں کمی ہوئی ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہو گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 5 لاکھ 44 ہزار 650 کیوسک ریکارڈ ہوئے ہیں۔

منچھر جھیل پر صورتِ حال مزید خراب ہو گئی جس کے بعد علاقہ مکینوں کو جھیل پر نہ جانے اور قریبی علاقے خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انچارج کنٹرول روم کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب کی صورتِ حال کے پیش نظر تمام نہریں بند ہیں۔

دوسری جانب منچھر جھیل پر صورتِ حال مزید خراب ہو گئی جس کے بعد علاقہ مکینوں کو جھیل پر نہ جانے اور قریبی علاقے خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس وقت منچھر جھیل پر خطرے کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے، عوام غیر ضروری طور پر منچھر جھیل کے بند پر نہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ منچھر جھیل کو باغِ یوسف کے مقام پر، آر ڈی 14 پر کٹ لگایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بند پر دباؤ ہے، اگلے 24 سے 48 گھنٹے اہم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.