بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان سے 1 ٹن منشیات کی پنجاب اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد میں کارروائی کے دوران 1 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ منشیات ریفریجریٹر کنٹینرز میں بلوچستان سے پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسمگلرز گروپ کے 2 کارندے گرفتار ہوئے ہیں۔

اے این ایف کی جانب سے تفصیل بتائی گئی ہے کہ برآمد شدہ منشیات میں 1020 کلو چرس اور 28 کلو 800 گرام ہیروئن شامل ہے۔

اے این ایف حکام نے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.