بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم بلوچستان کے ضلع کچی کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے ضلع کچی کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم سیلاب سے متاثرہ روڈ اور ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی کے کام کا جائزہ لیں گے۔

شہباز شریف بی بی نانی میں سیلاب کے سبب گر جانے والے ریلوے پُل کا فضائی جائزہ لیں گے۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم سیلاب میں بہہ جانے والے پنجرا پُل کی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 100 ملین سے امداد بڑھاکر 400 ملین یو آن کرنے پر چینی صدر کے شکر گزار ہیں، چین کی امداد پاک چین منفرد تعلقات کی عکاس ہے۔

دوسری جانب نصیرآباد، جعفرآباد اور صحبت پور میں سیلاب متاثرین سڑکوں کنارے سخت گرمی میں پانی اترنے اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

ڈیرا مراد جمالی کے متاثرہ علاقوں میں ایک ماہ بعد بھی ریلیف آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا، متاثرین کو پینے کےصاف پانی، خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے، خواتین اور بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.