بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارجنٹائن میں پُراسرار وبا پھیلنے لگی، ماہرین پریشان

ارجنٹائن میں ایک پُراسرار وبا نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے صوبے تُوکُومان میں پُراسرار بیماری نے ڈیرے ڈال دیے، اس بیماری کی علامات نمونیہ سے ملتی جلتی ہیں۔

اب تک اس بیماری سے 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 61 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو تیز بخار، قے اور اسہال کی شکایت ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس بیماری کا شکار مریضوں پر نمونیہ کی دوا زیادہ کارگر ثابت نہیں ہو رہی۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس پراسرار بیماری سے ہلاک اور متاثر ہونے والے افراد میں سے اکثریت کا تعلق ارجنٹائن کے صوبے تُوکُومان کے ایک ہیلتھ کلینک سے ہے۔

فی الوقت ماہرین کی تمام تر توجہ اسی کلینک پر ہے کیونکہ اس بیماری سے ہلاک ہونے والے تینوں افراد اسی کلینک میں زیرِ علاج تھے۔ 

ڈینگی بخار مادہ مچھروں کے کاٹنے سے پھیلنے والی ایک عام بیماری ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور پھر سیلابی صورتحال کے باعث اس موذی مرض کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس پُر اسرار بیماری سے ہلاک اور متاثر ہونے والے افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا، جو منفی آیا ہے۔

محققین تاحال یہ پتہ نہیں لگا سکے کہ کہیں تُوکُومان کے اس بیماری سے متاثرہ خطے میں پائے جانے والے ماحولیاتی عوامل تو بیماری کے پھیلاؤ کی وجہ نہیں ہیں، کیونکہ بیماری کی وجوہات کا تعلق ممکنہ طور پر کسی زہر سے بھی ہو سکتا ہے۔

طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ مریضوں میں موجود علامات کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ بیماری نمونیہ کی ایک قسم ہو سکتی ہے لیکن اس سے قبل یہ قسم کہیں اور دیکھنے میں نہیں آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.