بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دادو میں سیلاب متاثرہ بچی کو سانپ نے ڈس لیا، پاک فوج نے ہنگامی امداد

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے دادو میں ایک متاثرہ خاندان کی بچی کو سانپ نے ڈس لیا تاہم پاک فوج کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی بچی کو ریسکیو کر کے ہنگامی طبی امداد دی۔

ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ایک کمسن بچی کو سانپ کے ڈسنے کی اطلاع پاک فوج کے ریسکیو امداد فراہم کرنے والے یونٹ میں ملی جس پر فوری طور پر ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا۔

پاک آرمی کی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ بچی کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور ضروری طبی امداد دی۔

پاک آرمی کے جوانوں کی بروقت کوشش سے بچی کی جان بچالی گئی۔

سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچی کو علاج معالجے کی مزید سہولیات دی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.